شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کے ذریعے 3 ہزار خاندانوں کی کیسے مدد کی؟

image
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگی اور دنیا بھر میں اس کے ٹکٹس کی ایڈوانس بُکنگ گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔

فلم کی پروموشن کے حوالے سے بدھ کو شاہ رخ خان سمیت ’جوان‘ میں کام کرنے والے دیگر ستارے ایک ایونٹ میں نظر آئے جہاں فلم کے آرٹ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ ’جوان‘ کے ذریعے بالی وُڈ کے ’کنگ‘ کہلانے والے اداکار نے 3000 خاندانوں کی مدد کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک والی چنئی کے اس ایونٹ کی ایک ویڈیو میں فلم کے آرٹ ڈائریکٹر متھوراج نے کہتے ہوئے نظر آئے کہ ’شاہ رخ خان نے بڑائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی میں 3000 خاندانوں کو ذریعہ معاش فراہم کیا۔ وہ چاہتے تو آرام سے ممبئی میں فلم کے سیٹس لگوا سکتے تھے لیکن وہ چنئی آئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ان تمام خاندانوں کی طرف سے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

’جوان‘ کے ڈائریکٹر اٹلی کمار نے اس فلم سے قبل کبھی بالی وُڈ میں کام نہیں کیا لیکن وہ جنوبی انڈیا میں بڑی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

3000 families in Tamil Nadu have prospered because #ShahRukhKhan shot his filmٖ there!#JawanAudioLaunch#JawanPreReleaseEventpic.twitter.com/tRFDbxWt1C

— Javed (Fan) (@JoySRKian_2) August 30, 2023

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہندی، تمل اور تیلیگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

شاہ رخ خان کے علاوہ اس فلم میں دیپیکا پاڈوکون،  سنیل گروور، وجے سیتوپتی اور نین تھرا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts