ارجنٹائن کی معروف اداکارہ کی غلط پلاسٹک سرجری کے باعث موت

image

ارجنٹائن کی معروف اداکارہ اور ماڈل سلوینا لونا کو پلاسٹک سرجری کروانے کے بعد گُردوں کا مرض لاحق ہو گیا اور وہ کئی برس تک اس کا شکار رہیں۔

بیونس آئرز ٹائمز کے مطابق ان کی عمر 43 برس تھی اور وہ 2011 سے اس مرض میں مبتلا تھیں۔

سلوینا لونا کے وکیل فرنینڈو برلانڈو نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ لائف سپورٹ پر زندہ تھیں اور ان کے خاندان والوں نے اسے منقطع کروانے کا فیصلہ کیا۔‘

ان کے دوست اداکار گوستاو کونٹی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ہم نے ہمیشہ آپ سے پیار کیا، ہم ایک ہی راستے پر چلتے رہے اور میرے دل میں ہم ہمیشہ سے اکٹھے ہیں۔‘

سلوینا لونا گُردوں کے علاوہ بھی سات امراض کی شکار تھیں جو کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ یہ سرجری کئی برس پہلے اینیبال لوٹوکی نامی ڈاکٹر نے کی تھی جو اس وقت بدعنوانی کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

سلوینا لونا کو کِڈنی ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی اور ہر ہفتے ان کے تین ڈائلسز ہوتے تھے۔

پلاسٹک سرجری کے بعد وہ جن امراض میں مبتلا تھیں وہ بہت کم لوگوں کو لاحق ہوتی ہیں، تاہم اس سے ملتی جلتی کئی اور اموات بھی ہوئی ہیں۔

رواں برس اپریل میں 34 برس کی ماڈل کرسٹینا ایشتن کو پلاسٹک سرجری کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئیں۔ اسی طرح مئی میں انڈین ٹی وی ایکٹریس چیتھانا راج بھی پلاسٹک سرجری کے بعد ہارٹ اٹیک سے ہلاک ہو گئیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts