فنکاروں کی بھی چیخیں نکل گئیں ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں نادیہ خان، فضاء علی، ندا یاسر اور سعدیہ امام کے گھر بجلی کا بل کتنا آیا؟

image

پاکستان میں بجلی کے بلوں میں ہولناک اضافے نے عوام کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی بھی چیخیں نکلوادی ہیں، اداکارہ نادیہ خان، ندا یاسر، سعدیہ امام اور فضاء علی بلوں کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ میرے گھر کا 75 ہزار روپے کا بل موصول ہوا حالانکہ وہ تو اس ماہ کام اور اسلام آباد میں اپنے والد سے ملنے کی وجہ سے وہ اپنے گھر موجود ہی نہیں تھیں۔

اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل 67 ہزار روپے موصول ہوا جس کے بعد اُنہوں نے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نمٹنے کے لیے اپنے گھر کو شمسی توانائی پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا مگر تبدیلی کے بعد بھی 19 ہزار روپے کا بل موصول ہوا۔

اداکارہ فضاء علی 67 ہزار روپے کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ وقت اپنے گھر سے دور رہیں اور گھر پر زیادہ ایئرکنڈیشن بھی استعمال نہیں کیا، اس کے باوجود 67 ہزار کا بل سمجھ سے باہر ہے۔

اداکارہ و میزبان ندا یاسر کاکہنا ہے کہ ان کی پوری فیملی گھر سے دور چھٹیوں پر تھی، اس کے باوجود انہیں 1 لاکھ روپے کا بل موصول ہوا۔

یاد رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ان دنوں پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ حکومت 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے پر غور کررہی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی بھی اطلاعات ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts