مسجد الحرام میں پوری دنیا سے مسلمان عبادت کے لئے آتے ہیں اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں،اس مقدس ترین مقام پر آنا اور سرجھکانا ہر مسلمان کی اولین خواہش ہوتی ہے اور اگر اس در کی خدمت کا موقع مل جائے تو اہل ایمان مسجد الحرام کی صفائی کو بھی اپنا اعزاز سمجھتے ہیں لیکن سعودی حکومت مسجد الحرام کی صفائی کیلئے جدید مشینوں کا استعمال کرتی ہے۔
جدید لانڈری میں ماہرین کی زیر نگرانی قالینوں کی روزانہ صفائی پانچ مراحل میں مکمل ہوتی ہے۔پہلے مرحلے میں قالینوں کو مشین کے ذریعے جھاڑ کر مٹی صاف کی جاتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں قالینوں کو شیمپو استعمال کر کے صاف پانی سے واش کیا جاتا ہے۔
تیسرے مرحلے میں قالینوں کو مشین کے ذریعے خشک کیا جاتا ہے۔ چوتھے مرحلے میں انہیں مکمل سکھانے کے لیے سورج کی روشنی اور صاف ہوا میں پھیلا دیا جاتا ہے۔پانچویں مرحلے میں قالین پر برش چلا کر عرق گلاب کا چھڑکاؤ ہوتا ہے۔جس کے بعد قالین پاک و کیزہ ہوکر خوشبوؤں سے معطر ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں کم سے کم 35 ہزار قالین موجود ہیں، اگر ان قالینوں کے کناروں سے کنارے ملا کر رکھے جائیں تو ان کی لمبائی ایک سو کلومیٹر بن جاتی ہے۔