دولہا شادی سے فرار ۔۔ دلہن نے ہونے والے سسر سے نکاح کرکے بدلہ لے لیا

image

شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا خوبصورت ترین وقت ہوتا ہے لیکن کئی بار یہ خوشی غم اور کبھی تو ڈرامے میں بھی بدل جاتی ہے، انڈونیشیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں دولہا کے فرار کی وجہ سے دلہن نے ہونیوالے سسر سے شادی کرلی۔

29 اگست 2023 کو انڈونیشیا کے ایک گاؤں جیکوتامو میں ایک شادی کی تقریب عجیب صورتحال اختیار کرگئی جب عین موقع پر دولہا نہ آسکا اور کافی انتظار کے بعد دلہن نے ہونے والے سسر سے نکاح کرلیا۔

لڑکے کے والد نے بتایا کہ اس تقریب پر لاکھوں روپے خرچ ہوچکے تھے اور فضا میں بے یقینی تھی اور اسی وجہ سے انہوں ںے آگے بڑھ کر شادی کا فیصلہ کیا۔لڑکی کے بھائی وستو احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن نے فرار ہونے والے لڑکے کے والد سے شادی کرلی ہے۔

لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دولہا اپنی شادی کے وقت غائب ہوگیا اور قریبی دوستوں کو صرف اتنا بتایا کہ شادی منسوخ ہوچکی ہے۔ غریب لڑکی نے بہت مشکل سے جہیز وغیرہ کا سامان تیار کیا تھا اور تقریب پر زندگی کی جمع پونجی لگ چکی تھی، مہمان بھی پہنچ گئے تھے۔

دولہا کے فرار کی وجہ سے موقع پر دلہن کے ہونے والے سسر نے لڑکی کے اہل خانہ کو اپنی شادی کی پیشکش کی جو قبول کرلی گئی۔ اس طرح ہونےوالے شوہر کے سسر نے خاتون سے نکاح کرلیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts