مہنگی بجلی بچانے کا آسان طریقہ ۔۔ ملک بھر میں کاروبار 7 بجے تک بند کرنے کی تجویز

image

پاکستان میں بجلی انتہائی مہنگی ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کے باوجود تاحال کوئی اہم فیصلہ نہیں کرسکی، اس لئے اب مہنگی بجلی بچانے کیلئے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروبار جلدی بند کرنے کی تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے جبکہ تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا۔

بااخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے قانون سازی کا مسودہ بھی تیار کیا جا رہا۔اس اقدام سے روزانہ 1500 میگا واٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔تجویز پر عمل درآمد کے لیے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے تقریباً تمام شہروں میں بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے احتجاج کیا جارہا ہے اور بیشتر شہروں میں بل ادا نہ کرنے کی تحاریک بھی جاری ہیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے رجوع کیا تھا تاہم آئی ایم ایف نے حکومتی درخواست کو مستردکردیا تھا۔

گزشتہ روزحکومت نے بجلی کی چوری روکنے کے حوالے سے کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی چوری ختم ہونے تک سستی بجلی کی فراہمی نہ ممکن ہے اور اب ملک میں کاروبار جلدی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.