شہد کی مکھی کا ڈنک انسان کو دن میں تارے دکھا دیتا ہے اس لئے اکثر لوگ جہاں شہد کی مکھی دیکھ لیں وہاں سے دور بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن امریکا میں ایک خاتون نے شہد کی مکھی کو گود لے لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کیتھرینا ویلن امریکی خاتون کی وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون نے شہد زخمی مکھی کو اٹھایا جو چوٹ کی وجہ سے چلنے سے معذور ہوگئی تھی۔ خاتون نے زخمی کھی کیلئے تازہ پھولوں کا انتظام کیا اور اس کے رہنے کیلئے گھونسلہ بھی بنایا۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ خاتون نے مکھی کے سامنے پھول رکھا جس پر مکھی نے فوری اس کا رس پی لیا ، پھر مہربان خاتون نے مکھی کیلئے چینی والا پانی بنایا جس کو مکھی مزے سے پی گئی۔
خاتون نے مکھی کو سویٹ پی (میٹھا مٹر) کا نام دیا ہے اور شہد کی بڑی مکھی مشکل سے چار ہفتے تک زندہ رہتی ہے تاہم تین ہفتوں سے اپنی مالکن کے پاس ہے اور تندرست ہے۔
کیتھرینا اب بھی اپنے فالوورز کو مکھی کے شب و روز سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ مکھی کی یہ ویڈیوز لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔