شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

image

بالی وُڈ میں ’کنگ خان‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی ہے اور اس نے پہلے ہی دن باکس آفس پر 65 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔

’لائف سٹائل ایشیا‘ کے مطابق شاہ رخ خان نے اٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کام کرنے لیے 100 کروڑ انڈین روپے بطور معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کی کمائی کی 60 فیصد رقم بھی کنگ خان کے حصے میں آئے گی۔

اطلاعات کے مطابق ’جوان‘ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریامانی نے دو کروڑ انڈین روپے بطور معاوضہ کیا ہے۔

اس فلم میں اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کو بھی خصوصی مگر مختصر کردار دیا گیا ہے اور انہوں نے یہ فلم کرنے کے 15 کروڑ انڈین روپے بطور معاوضہ لیا ہے۔

اگر ’جوان‘ کی کہانی کی بات جائے تو یہ اچھائی اور برائی کے درمیان فرق کی کہانی ہے جس کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کئی روپ دھارے ہوئے ہیں۔

’جوان‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، پریامانی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل ہیں جبکہ دپیکا پاڈوکون اس فلم میں سپیشل کیمیو رول کر رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts