خطرناک قیدی کے جیل سے فرار کی ویڈیو ۔۔ مجرم کی مہارت دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں

image

امریکا میں جیل میں قید خطرناک قیدی کے جیل سے نکلنے کے ڈرامائی انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکا کی چیسٹر کاؤنٹی میں انتہائی خطرناک قرار دیا جانے والا قیدی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جیل سے باآسانی فرار ہوگیا۔

34 سالہ ڈینیلو سوزا کیولکانٹی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔چیسٹر کاؤنٹی پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں قیدی کے فرار کا منظر دکھایا گیا۔

سیکورٹی حکام کی لاپرواہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجرم دو دیواروں کے پاس گیا اور آسانی اور مہارت کے ساتھ ان پر چڑھ گیا۔ مفرور مجرم کو بوکوبسن قصبے کے دو میل کے دائرے میں کم از کم چار بار دیکھا گیا ہے۔

پنسلوانیا پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لے رہے ہیں، مقامی پولیس نے رہائشیوں کی 100 سے زیادہ رپورٹوں کا حوالہ دیا تاہم ابھی تک اسے پکڑا نہیں جاسکا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts