ڈراموں میں تو بڑی تیز بنتی ہیں لیکن ۔۔ صبا فیصل میں شادی سے انکار کی ہمت کیوں نہیں تھی؟ پہلی بار انکشاف کردیا

image

پاکستان کے ڈراموں میں اکثر ساس کے کردار میں انتہائی تیز طرار نظر آنے والی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ والد کے سامنے شادی سے انکار کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہن فرح کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے محبت کرنے والی بہنیں ملیں اور بہت خیال رکھتی تھیں۔

صبا فیصل کی چھوٹی بہن فرح کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ صبا نے بڑے ہونے کا بہت رعب جمایا ہے، صبا کہتی ہیں کہ یہ کرو، وہ کرو، اس دوران میرے بڑے بھائی پیچھے آتے تھے کہ صبا میرے ساتھ زیادتی تو نہیں کررہیں۔انہوں نے بتایا کہ صبا کا ابھی تک رعب ہے۔

اس موقع پر صبا فیصل نے کہا کہ فرح 17 سال کی تھیں تو ان کی شادی ہوگئی تھی، میری شادی ہورہی تھی اس دوران پھوپھو آگئی اور کہنے لگیں کہ میری طبیعت بہت خراب مجھے فرح کا رشتہ دے دو۔

اداکارہ نے بتایا کہ والد نے بہن کو منع نہیں کیا اور رشتہ پکا ہوگیا، بھائی کہنے لگے تم انکار کردو لیکن اتنی ہمت نہیں تھی کہ والد کے سامنے جاکر منع کردیں۔

صبا فیصل نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز نیوز میزان کی حیثیت سے کیا اور بعد میں پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا۔صبا فیصل کی بیٹی سعدیہ فیصل نے بھی کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جبکہ ان کے بیٹے، سلمان فیصل بھی انڈسٹری میں کام کر چکے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts