خواجہ سراؤں کی زندگی واقعی آسان نہیں کیونکہ ۔۔ آریز احمد کو دو دن کیلئے ڈرامے میں خواجہ سراء بن کر کیسا محسوس ہوا؟

image

اداکار آریز احمدکا کہنا ہے کہ دو دن کیلئے خواجہ سراء بنا تو ان کی زندگی کی اذیت کا احساس ہوا، شوٹنگ کے دوران محسوس کیا کہ لوگ مجھے ہیجڑے کے روپ میں دیکھ کر تذبذب کا شکار ہوگئے تھے۔

اداکار آریز احمد نے اپنے آنے والے ڈرامے کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ایک خواجہ سرا کے روپ میں نظر آئیں گے۔سوشل میڈیا پر آریز احمد کے اس کردار کی تصاویر خاصی وائرل ہورہی ہیں جو انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

آریز نے تصاویر شیئر کرنے کے علاوہ کردار کو نبھانے کے دوران پیش آنیوالے مسائل سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا، آریز احمد کا یہ ڈرامہ نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا جس کا ٹیزر اداکار نے شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی خواجہ سراؤں کو ان کی زندگی میں درپیش مشکلات پر مبنی ہے۔

اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ میں بطور اداکار صرف دو دن کے لیے ’ہیجڑا‘ بنا تو احساس ہوا کہ یہ افراد کن مشکلات سے گزرتے ہیں اور انہیں لوگ کیسے دیکھتے ہیں۔

اداکار آریز احمد نے پوسٹ میں لکھا کہ شوٹنگ کے دوران محسوس کیا کہ لوگ ’ہیجڑے‘ کے روپ میں دیکھ کر تذبذب کا شکار ہوگئے تھے، محض دو دن کی شوٹنگ نے مجھے اس بات کا احساس دلادیا کہ خواجہ سرا ساری زندگی کس طرح اذیت میں گزارتے ہیں۔

اس ڈرامے میں آریز احمد کے ہمراہ ٹرانس جینڈر کے روپ میں اداکار حماد فاروقی اور علی رضوی بھی دکھائی دیں گے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts