عوام کیلئے خوشخبری ۔۔ مون سون سندھ میں داخل ۔۔ بارش کہاں کہاں ہوگی؟

image

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 16 ستمبر سے مون سون بارشوں کی ارلی وارننگ پیشگوئی کردی، مون سون ہواؤں کے نئے سسٹم کے تحت سندھ کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا نیا سلسلہ 16 ستمبر کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر 16 سے 18 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جامشورو کے اضلاع میں گرد وغبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند ہونے کا امکان ہے، کراچی میں بارش تو نہیں لیکن 3 روز کے دوران مطلع صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مون سون سسٹم کی آمد سے قبل کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

مون سون کی بارشیں برِصغیر کےلیے کسی رحمت سے کم نہیں کیوں کہ یہ یہاں کی زراعت اور پانی کے ذخیرے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ لیکن مون سون کی تیز بارشیں سیلاب کا سبب بنتی ہیں جب کہ ان کی کمی قحط سالی لاتی ہیں۔

ان کی پیشگوئی سائنسی پیمانے پر پہلے ہی سے ممکن ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس کی مناسبت سے ان کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ زیادہ بارشوں میں سیلاب کے خطرے سے نمٹا جاسکے اور کم بارشوں کی وجہ سے قحط سالی کے نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ دونوں صورتوں میں سب سے زیادہ نقصان کسانوں کو ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.