شادی سے پہلے میری بیوی ۔۔ احمد علی بٹ نے شادی کے بعد اہلیہ کے حجاب کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

image

پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے اہلیہ کم کارڈیشین تھی لیکن شادی کے بعد انہوں نے خود اپنی مرضی سے حجاب کرنا شروع کردیا۔

اداکار احمد علی بٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کہا کہ ہمارے یہاں کم کپڑوں کو پہنا فیشن سمجھا جاتا ہے لیکن میری اہلیہ کا یوں اچانک حجاب لینا ایک اچھا عمل ہے۔ ہمارے مذہب میں عورت کا درجہ مرد کے مقابلے تین گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ میری زندگی میں آئیں اس وقت وہ لندن کے ایک فیشن ہاؤس میں کام کرتی تھی اور لباس سے ہی نہیں بلکہ سوچ سے بھی ماڈرن خاتون تھیں۔ شادی کے وقت فاطمہ کم کارڈیشین تھی اور فیشن بھی اسی طرح کا کرتی تھیں۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ شادی کے بعد جب ہم پاکستان منتقل ہوئے تو اہلیہ نے دین کا مطالعہ کرنا شروع کیا پھر مجھے ڈوپٹہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا تو میں نے بھی اجازت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد کسی پر حدود لگانے کے قائل نہیں اور فاطمہ مجھ سے کہیں زیادہ روحانی ہیں، تو جب انہوں نے حجاب لینا شروع کیا تو اس میں ان کی اپنی خواہش اور میری رضامندی شامل تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts