اب کس پر بھروسہ کریں کیونکہ ۔۔ کراچی میں ڈاکوؤں نے فوڈ رائیڈرز کا روپ دھار لیا، بچنا کیسے ممکن؟

image

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح روز بروز بڑھتی جارہی ہے، شہر کا کوئی علاقہ ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہے اور اب ڈاکوؤں نے فوڈ رائیڈرز جیسا ہیلمٹ و ماسک پہن کر لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکوپولیس سے بچنے کے لیے نئے بہروپ اختیار کررہے ہیں، پولیس کے مطابق کئی وارداتوں کی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ بیشتر ملزمان فوڈ رائیڈرز کے بیگ اٹھائے ہوتے ہیں۔

گلشن جمال میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر سامان چوری کرنے میں بھی فوڈ ڈلیوری بوائے ملوث پائے گئے،ملزمان اسی بھیس میں گاڑیوں کی بیٹریاں بھی چوری کر لیتے ہیں۔

کراچی میں ہونیوالی کئی وارداتوں میں ملزمان خواتین کو ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ خاتون کے ساتھ ہونے پر فیملی سمجھ کر نہیں روکا جاتا۔ملیر میں ایسے وارداتیوں کو بھی دیکھا گیا ہے جو اسکول کے بیگ لٹکائے بچوں کو ساتھ رکھتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیشتر ملزمان وارداتوں کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بچنے کے لیے ہیلمٹ ہر صورت پہنتے ہیں اور ماسک بھی لگا لیتے ہیں۔فوڈ رائیڈرز کو چونکہ عام طور پر چیکنگ کے دوران پولیس نہیں روکتی اس لیے وارداتوں کے بعد وہ با آسانی فرار ہو جاتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.