پرینیتی چوپڑا کی شادی پر ثانیہ مرزا کا پیغام، ’میں تمہیں سب سے بڑی جپھی ڈالوں گی‘

image

انڈین اداکارہ پرینیتی چوپڑا اتوار کو اُدے پور میں راگھو چڈھا سے شادی کے بندھن میں بند جائیں گی، اور زندگی کے اس اہم ترین دن سے قبل ان کی بہترین دوست ثانیہ مرزا نے انہیں مبارک باد کا ایک خوب صورت پیغام بھیجا ہے۔

34 سالہ راگھو چڈھا پنجاب سے انڈین پارلیمنٹ کے کم عمر ترین رکن ہیں اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی (آپ) سے ہے۔ 

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق سنیچر کو انڈیا کی سابق ٹینس کھلاڑی نے پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اپنی ایک دلکش تصویر اس پیغام کے ساتھ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی: ’خوبصورت لڑکی مبارک ہو۔ میں تمہیں سب سے بڑی جھپی ڈالوں گی۔‘

خیال رہے کہ آج پرینیتی کی ہلدی کی رسم ہے اور اس حوالے سے مہمانوں کے اعزاز میں دوپہر کا کھانا بھی دیا گیا۔

ثانیہ مرزا کے علاوہ پرینیتی چوپڑا کو ان کی سپرسٹار کزن پرینکا چوپڑا کی جانب سے بھی مبارک باد کا پیغام ملا۔

پرینکا نے لاس اینجلس سے انسٹاگرام پر پرینیتی کی خوش گوار موڈ کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ اپنے اس بڑے دن پر خوش اور مطمئن ہوں گی۔‘

سنیچر کی صبح اُدے پور ایئرپورٹ کو جوڑے کے دیوہیکل پوسٹروں سے سجایا گیا تھا۔ باراتیوں کی آمد کے ساتھ ہی ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑے کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ سے باہر آنے والے ہر مہمان کو پھول پیش کیے گئے۔ بعد میں مہمانوں کو شادی کی جگہ پر کشتیوں کے ذریعے لے جایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.