سلمان خان نے ہندو بہن کو آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ کیوں دیا؟ مداح بھی حیران

image

بھارتی اداکار سلمان خان کی طرف سے اپنی لے پالک بہن آرپیتا کو آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ دینے پر مداح بھی حیران رہ گئے۔

آرپیتا کو سلمان خان کے والدین نے پالا تھا اور کچھ عرصہ قبل اس کی شادی کی تھی۔سلمان خان کی بہن آرپیتا کے شوہر اداکار آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کو اپنے گھر کا وزٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ جب ہم اپنا گھر بنا رہے تھے تو میں نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے اس دیوار کیلئے کچھ ایسا چاہیے جو بہت خوبصورت ہو۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان بھائی نے مجھے خود اپنے ہاتھ سے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ دیا جس میں نماز ادا کرنے کے ارکان کی تصاویر بھی بنی ہیں۔ سلمان خان نے آیت کرسی کی کیلی گرافی کا آرٹ کا نمونہ گھر میں خیر و برکت کیلئے دیا ہے۔آرٹ کے اس نمونے میں قرآن کریم کی دیگر آیات بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان اداکاری کے علاوہ پینٹنگ کا شوق بھی رکھتے ہیں، اداکار آیوش شرما کے اس انٹرویو کے بعد بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان کے مداحوں کی جانب انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.