’معلوم ہے وہ انڈین اداکارہ ہیں؟‘ جب آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا دیا

image

انڈین اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پرستاروں سے ایک فاصلہ بنائے رکھتی تھیں لیکن ایک واقعے نے ان کے سوچنے کا طریقہ بدل دیا اور اب وہ کسی کو بھی ساتھ تصاویر لینے سے نہیں روکتیں۔

شہناز گِل کے شو ’دیسی وائبز‘ پر ایک انٹرویو کے دوران شلپا شیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے رویے میں تبدیلی اُس وقت آئی جب انہیں ہالی وُڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے دھکا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں کہیں گئی ہوئی تھی اور وہاں ہوٹل میں آرنلڈ شوازنیگر بھی موجود تھے جو کسی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ میں نے ہیلز پہنی ہوئیں تھیں اور جب میں نے انہیں دیکھا تو جوتے اُتار دیے راج (اپنے شوہر) کو کہا کہ میں آرنلڈ کے ساتھ تصویر لینا چاہتی ہوں۔‘

انڈین ادکارہ کے مطابق ’میں آرنلڈ کی طرف بھاگ کر گئی لیکن وہاں اُن کا ایک لحیم شحیم باڈی گارڈ موجود تھا جس نے مجھے ان سے ملنے نہیں دیا اور دھکا بھی دیا۔‘

شلپا شیٹی کا کہنا مزید کہنا تھا کہ ان کے شوہر راج کُندرا کو یہ مناظر دیکھ کر بہت غصہ آیا اور انہوں نے کہا کہ ’کوئی کیسے کسی خاتون کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو پتا ہے کہ وہ ایک انڈیا اداکارہ ہیں؟‘

شلپا شیٹی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اس سب کے باوجود بھی باڈی گارڈ نے انہیں آرنلڈ شوازنیگر سے ملاقات نہیں کرنے دی اور ’اُن کا دل ٹوٹ گیا۔‘

لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ شلپا شیٹی اور آرنلڈ شوازنیگر کو ایک ہی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

انڈیا اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’اگلے دن ہم ایک ہی تقریب میں موجود تھے اور جب آرنلڈ شوازنیگر کو بتایا گیا کہ وہ ایک انڈین اداکارہ ہیں تو انہوں نے پھر میرے ساتھ تصویر بنوالی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.