معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے بعد مداحوں نے شوہر سلیم کریم کے بارے میں کھوج شروع کردی، سوشل میڈیا پر تلاش کے بعد اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پاکستان سمیت بھارت میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہے، گزشتہ ماہ اداکارہ کی شادی کی خبروں کا سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مینیجر نے اس قسم کی صحافت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا، البتہ اب ماہرہ خان کی دوسری شادی ہوچکی ہے۔
ماہرہ خان نے شادی سے قبل ایک پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے سلیم کریم نامی صنعتکار سے تعلقات ہیں لیکن انہوں نے ان کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔سلیم کریم کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور آن لائن پیمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔
ماہرہ خان اور سلیم کریم کی پہلی ملاقات سال 2017 میں ایک ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پر ہوئی تھی۔اداکارہ نے سال 2019 میں سلیم کریم کے ساتھ ترکی میں منگنی کی تھی، یہ تقریب خفیہ اور نجی تھی جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
سلیم کریم کی کمپنی پاکستان سمیت دیگر 15 ممالک میں کاروباری حضرات کو باآسانی پیسوں کی ترسیل اور ادائیگی کی سہولیات فراہم کرتی ہے، ان کی کمپنی پاکستان کے علاوہ امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک میں پیسوں کی ادائیگی اور ترسیل کی سہولیات فراہم کرتی ہے ۔
سلیم کریم پروفیشنل ڈی جے بھی ہیں اور اداکارہ ماہرہ سے کم از کم 10 سال زائد العمر ہیں۔ سلیم کریم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے۔