بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹار سلمان خان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداح سلمان خان کی بیماری کی وجہ سے پریشان ہوگئے ہیں۔
سلمان خان بھارتی صنعت کار کے پوتے کی سالگرہ کے فنکشن میں ڈانس کے دوران تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سلمان خان کے مداح صحت کے حوالے سے تشویش کا شکار ہوگئے۔
سلمان خان کے ایک مداح نے مشورہ دیا کہ ٹائیگر 3 کی ریلیز کے بعد اپنی صحت پر بھرپور توجہ دیں اور کام سے بریک لیں۔ ایک اور فین کا کہنا تھا کہ کچھ مہینوں کے لیے جم بند کردیں۔
یاد رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان نے اداکاری کا آغاز 1988 میں کیا اور اب تک درجنوں فلم میں کام کرچکے ہیں۔1990 کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ساجن، ہم آپکے ہیں کون؟، کرن ارجن شامل ہیں۔
2010 میں ان کی فلم ”دبنگ” نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار نبھایا جس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔