پاکستان کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر کا کہنا ہے کہ شوبز میں آنے سے پہلے 13 سال تک سرکاری ملازمت کی ، اللہ تعالیٰ نے شوبز میں آنے کے بعد پے پناہ عزت اور شہرت سے نوازا ہے۔
ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکر نے بتایا کیا کہ انہوں نے شوبز میں آنے سے پہلے 1979 سے 1982 تک پاکستان کوسٹ گارڈ میں خدمات انجام دیں، اس وقت کوسٹ گارڈ کا شعبہ نیا بنا تھا۔
افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ میں ملازمت کے بعد انہوں نے اسلام آباد پولیس کیلئے خدمات انجام دیں اور 13 برس اور 7 ماہ کے بعد اس شعبے کو چھوڑ کر شوبز کی دنیا میں قسمت آزمانے کیلئے آگئے۔
افتخار ٹھاکر نے کہا کہ زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے انسان اللہ کی بہترین مخلوق ہے اور انسان کو تمام انسانوں سے پیار کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر ترین فنکاروں میں سے ایک ہیں، افتخار ٹھاکر نے اسٹیج ڈراموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اہم کردار ادا کئے۔
افتخار ٹھاکر اس وقت بھارتی پنجابی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔