معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل بیمار ہوکر اسپتال پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح بھی پریشان ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر شہناز کی انسٹاگرام پر لائیو کی جانے والی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ سینڈویچ کھانے پر فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔
شہناز گل کی نئی فلم تھینک یو فار کمنگ 6 اکتوبر کو ریلیز کی گئی ہے جس میں ان سمیت اداکارہ بھومی پاڈنیکر، انیل کپور، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کوشا کپیلا اور شبانی بیدی مختلف کرداروں میں دکھائی دیں جبکہ شہناز گل اپنی نئی فلم کی ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو میں شہناز گل نے بتایا کہ انہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کا وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے، میرے ساتھ یہی ہوا، میرا وقت پھر آئے گا، میں نے سینڈویچ کھالیا تھا جس کے باعث مجھے فوڈ انفیکشن ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انیل کپور اور ان کی بیٹی پروڈیوسر ریا کپور بھی شہناز سے اسپتال میں ملاقات کے لیے آئے جبکہ شہناز گل کے مداح اداکارہ کے لیے جلد صحت یابی کی دعائیں کررہے ہیں۔
شہناز نے مداحوں کو بھی خبردار کیا کہ باہر کے کھانے سے پرہیز کریں اور بہت دیکھ بھال کر چیزیں کھائیں کیونکہ موسم کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ ہورہی ہے۔