پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے ترک سیریز کورلوس عثمان کے ہیرو براق ازچیوت سے ملاقات کرنے والے اداکار وں پر طنز کے تیر برسا دیئے۔
یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ساتھی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ خدا کی قسم اتنا میک اپ میں نے کاسمیٹک کی دکان پر نہیں دیکھا جتنا ترکش اداکار براق ازچیوت سے ملنے کے لیے پاکستانی اداکاروں نے کیا ہوا تھا۔
یاسر حسین نے مزید لکھا ہے کہ تمام پاکستانی اداکار اُس بھائی سے بھی 2 ٹون زیادہ سفیدی میں تھے۔انہوں نے مرحوم جنید جمشید کے گانے کے بول کا سہارا لیتے ہوتے ہوئے ساتھی فنکاروں پر تنقید کی اور لکھا کہ گورے رنگ کا زمانہ، کبھی ہوگا نہ پرانا سچ ہی ہے۔
یاد رہے کہ اداکار و ہدایت یاسر حسین اکثر فنکاروں، کھلاڑیوں اور دیگر اہم شخصیات پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، ترک اداکار سے ملنے کیلئے جانے والے پاکستانی فنکار بھی ان کے طنز و تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔
یاسر حسین کو اپنی اس ناقدانہ عادت کی وجہ سے کئی بار شرمندگی کا سامنا بھی کرناپڑتا ہے تاہم وہ دوسروں پر طنز کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔