ہاتھا پائی اور ۔۔ کرینہ کپور نے پریانکا چوپڑا سے لڑائی کا راز کیوں کھول دیا؟ دیکھئے

image

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کبھی بھی ہاتھا پائی والا جھگڑا نہیں ہوا، ان کا کہنا ہے کہ پروفیشنل مقابلہ ضرور تھا لیکن لڑائی کبھی نہیں ہوئی۔

43 سالہ کرینہ کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ 1990 کے عشرے سے لے کر 2000ء کے ابتدائی سالوں کے دوران میں کافی کم عمر تھی اور خود کو ثابت کرنے کے لیے ہر قسم کی جدوجہد کرنے کو تیار رہتی تھی اور میرا خیال ہے کہ ہم سب میں اس قسم کی طاقت ہوسکتی ہے کیونکہ فلم انڈسٹری میں پیشہ ورانہ اداکاروں کے درمیان مقابلہ ہوتا تھا۔

اس سے قبل کرینہ کپور نے 2019ء میں کافی ودھ کرن پروگرام میں پریانکا کی موجودگی میں ہاتھا پائی کی تردید کی تھی،ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل بکواس ہے، 90ء اور 2000ء کے عشرے کی ابتدا میں اس قسم کےجھگڑوں کی بات ہوتی تھی لیکن اب صورتحال کافی بدل چکی ہے۔

کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا نے پہلی بار ایک ساتھ 2004ء کی فلم اعتراض میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا تھا، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ہاتھا پائی پر مبنی جھگڑے کی افواہیں سامنے آئیں تاہم کرینہ کپور نے ایک پھر اس کی سختی سے تردید کردی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts