پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ 14 اکتوبر کو ہونیوالے ورلڈکپ کے اہم میچ کے دوران اداکارہ اروشی روٹیلا کا 24 قیراط سونے کا فون گم ہوگیا جس کی قیمت لاکھوں میں تھی۔
بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے اپنا فون واپس دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران میں میرا 24 قیراط کا آئی فون گُم گیا ہے، اگر کسی کو ملے تو براہِ مہربانی میری مدد کریں۔
اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے گولڈن آئی فون کی گمشدگی کی ایف آئی آر احمد آباد پولیس اسٹیشن میں درج کروادی ہے جبکہ کرکٹ شائقین سے درخواست کی کہ ’اگر کسی کو آئی فون نظر آئے یا ملے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کریں‘۔
یاد رہے کہ اروشی روٹیلا کا شمار اس وقت بھارت کی سب سے مہنگی ماڈلز میں ہوتا ہے، پاک بھارت میچ کے دوران گم ہونے والے موبائل کی قیمت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اروشی کو اصلی 24 قیراط سونے کے بارے میں نہیں بتانا چاہیے تھا، اب چور کسی صورت فون واپس نہیں کرے گا۔