والد کو بتانا تھا کہ انہیں کینسر ہو گیا ہے لیکن ۔۔ سنی دیول بیٹے کی وجہ سے کیوں رو گئے تھے؟ اداکار زندگی کا دلچسپ واقعہ

image

ویسے تو بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی ایسی کئی کہانیاں اور واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

مشہور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا شمار ماضی کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اپنے منفرد انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتےہیں، جبکہ ان کا ڈھائی کلو کا ہاتھ والا ڈائلاگ تو آج بھی زبان زد عام ہے۔

دوسری جانب اداکار امریش پوری نے اپنے منفی کردار، ولن کے کرداروں کی وجہ سے سب میں بے حد مقبولیت حاصل کی تھی، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جس فلم میں امریش پوری دکھائی دیتے، اس فلم کی کامیابی یقینی ہوتی تھی۔

ایک ایسی ہی فلم گھاٹک تھی، جو کہ 1996 میں آئی، اس فلم کے چند سین ایسے تھے تو جو کہ جذباتی تو تھے ہی ساتھ ہی پتھر دل کو بھی نرم کر دیں۔ جب سنی دیول اس فلم کے بہترین یاد کو شئیر کرنے کی فرمائش کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ایک سین تھا، جس میں مجھے والد کو بتانا تھا کہ آپ کو کینسر ہو چکا ہے۔ اس سین پر میں اور امریش پوری جی تھے۔

میں نے فلم ڈائریکٹر کو کہہ دیا تھا کہ آپ امریش پوری جی کو بتا دیں کہ یہ جذباتی سین ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنے جذبات پر قابو رکھ پاؤں گا یا نہیں۔

جب ہم نے شوٹ شروع کیا، تو ہماری اداکاری ایسی تھی کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی سیٹ پر سب رو رہے تھے۔ اس سین نے خود سنی دیول کو بھی جذباتی کر دیا تھا۔

لیکن وہ تو محض ایک سین تھا، تاہم اس وقت سنی دیول اپنے بیٹے کرن دیول کو فلمی دنیا میں کامیاب اداکار کے طور پر دیکھ کر جذباتی ہو جاتے ہیں۔ کرن دیول نے 2017 میں فلم پل پل دل کے پاس سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب سنی دیول اس لیے بھی جذباتی ہو جاتے ہیں کہ ان کے وقت میں اس حد تک آسانیاں نہیں تھیں جبکہ بیٹے کو اس حد محنت نہیں کرنی پڑ رہی ہے۔

کرن دیول بھی والد سے بے حد پیار کرتے ہیں، والد کے لیے نظم بھی لکھ چکے ہیں، اور ان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts