شوہر کویاد کر کے رو پڑتی ہوں۔۔ طارق عزیز نے بے اولاد ہونے کے باوجود بچہ گود کیوں نہیں لیا؟ اہلیہ نے نجی زندگی کے متعلق سچ بتا دیا

image

انسان خود تو دنیا سے چلا جاتا ہے لیکن اس کی یادیں عمر بھر ان لوگوں کے ساتھ رہتی ہیں جو زندگی میں اس کے ساتھ تھے. اب یہ تو اس شخص پر منحصر ہے کہ لوگ اسے کیسے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے ان کے پیارے جانے کے بعد بھی محبت کرتے ہیں جیسے کہ طارق عزیز کی اہلیہ۔

“طارق عزیز صاحب مجھ سے بہت محبت کرتے تھے اور میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں۔ ان کے دونوں ہاتھ پینٹ کی جیب میں ہوتے تھے اور وہ ہر مانگنے والے کو کچھ دے دیتے تھے لیکن آج تک پتہ نہیں چلا کہ وہ کس کو کیا دیتے تھے۔ مجھے لگتا تھا ان کے انتقال کے بعد لوگ انھیں بھول جائیں گے مگر لوگوں کی ان کے لئے محبت بڑھتی جارہی ہے“

یہ کہنا ہے مرحوم لیجنڈ طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ طارق عزیز کا جو ڈاکٹر ہیں۔ ڈاکٹر حاجرہ نے گزشتہ ماہ مرحوم شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا۔

ڈاکٹر حاجرہ نے بتایا کہ طارق عزیز اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ بات ان کے انتقال کے بہت بعد میں پتہ چلی۔ وہ مختلف نوٹس لکھ کر کتابوں میں رکھتے تھے اور ان کے انتقال کے بعد جب ایک دن کتاب میں چٹ دیکھی تو اس بات کا علم ہوا۔ تاہم وقت گزر چکا تھا۔

ڈاکٹر حاجرہ جو ایک گائناکولوجسٹ ڈاکٹر ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ خود بے سہارا بچے بے اولاد جوڑوں کو دیتی تھیں لیکن انھوں نے کبھی بچہ گود نہیں لیا کیونکہ طارق عزیز کو لگتا تھا تھا کہ بچہ یا بچی جوان ہونے پر گود لینے والے ماں باپ سے پردے کے پابند ہیں اس لئے انھوں نے گود لینا مناسب نہیں سمجھا۔ البتہ اپنی ساری دولت حکومت پاکستان اور لائبریری ایک کالج کو عطیہ کردی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts