"میں یہ نہیں جانتی تھی اور بہت عرصہ گزرنے کے بعد یہ بات پتا چلی کہ کسی کام کو کرنے سے پہلے شوہر سے اجازت بھی لینی ہوتی ہے. کیونکہ میرے اپنے گھر کا ماحول بالکل مختلف تھا اس لئے ان باتوں کا مجھے علم ہی نہیں تھا. یہی وجہ ہے کہ شادی شدہ زندگی میں مجھے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا"
یہ کہنا ہے پاکستان ٹیلیویژن کی سینیئر اداکارہ صبا حمید کا جنھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی نجی زندگی کے متعلق گفتگو کی۔ صبا نے بتایا کہ ان کے والد انتہائی آذاد خیال شخص بلکہ فیمنسٹ تھے۔
واضح رہے کہ صبا حمید کے والد معروف کالم نگار اور صحافی حمید اختر تھے۔ صبا نے بتایا کہ والدین نے 4 بیٹیوں اور 1 بیٹے سمیت اپنے تمام بچوں کی پرورش اس انداز میں کی کہ وہ خعد انحصار بنیں. والد مرد اور عورت کی برابری پر یقین رکھتے تھے. بیٹا بیٹی میں کوئی فرق نہیں تھا۔
صبا حمید نے گھر کے ماحول کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اگر والدہ کو کہیں جانا ہوتا تو وہ والد سے کہتیں کہ اسلام آباد جارہی ہوں پرسوں آجاؤں گی جواباً والد اوکے کہتے، اس لئے مجھے لگتا تھا ہر جگہ یہی ہوتا ہوگا البتہ شادی شدہ زندگی مختلف تھی. اس کے باوجود میں نے وہی کیا جو مجھے ٹھیک لگتا تھا اور آج بھی وہی کرتی ہوں۔