روٹی نہیں پکاؤں گی، کھانا گرم نہیں کروں گی.. حمائمہ ملک نے فیمنزم کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا

image

"فیمنسٹ کا جو مطلب بنا دیا گیا ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا۔ عورت کا یہ کہنا کک خاتون روٹی نہیں بنائے گی، وہ کھانا گرم نہیں کریں گی یہ فیمنزم نہیں ہے"

حمائمہ ملک کا یہ کہنا ہے حال ہی میں بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں. اداکارہ نے "جندو" نامی ڈرامے میں ایسا کردار نبھایا ہے جو دیہاتی ہونے کے باوجود اپنی سوچ رکھتی ہے.

حمائمہ نے بتایا کہ جس وقت وہ شوٹنگ میں مصروف تھیں اسی دوران ان کے والد کو فالج کا اٹیک ہوا جب کہ ان کا بھی اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تھا لیکن سرجری کے صرف تین دن بعد انہوں نے دوبارہ کام شروع کردیا اور ٹانکوں کے ساتھ شوٹنگ مکمل کروائی۔

حمائمہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں جندو کو فیمنسٹ کردار کہا جاسکتا ہے لیکن وہ اسے اکک بہادر کردار کہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیمنسٹ کا غلط مطلب لیا گیا ہے اگر خاتون روٹی نہیں بنائیں گی، کھانا گرم نہیں کریں گی، وہ نہیں کریں گی، یہ نہیں کریں گی اس کا مطلب فیمنزم نہیں بلکہ یہ تمام کام خاتون کی خوبصورتی ہیں اور ان کاموں کو فیمنسٹ سے جوڑنا درست نہیں بلکہ یہ کام کرتے ہوئے بھی خاتون بہت کچھ کر سکتی ہے اس لیے ایسا کہنا درست نہیں کہ فیمنسٹ کا مطلب یہ ہے کہ عورت روٹی نہیں بنائے گی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts