یٹی نے ماں کو نماز پڑھتے دیکھا تو ویڈیو بنا لی۔۔ سوشل میڈیا پر لوگ نماز پڑھتی فضا علی کو تنقید کا نشانہ کیوں بنا رہے ہیں؟

image

"کم سے کم نماز کے وقت تو لمبی قمیض پہن لیتیں"

"دنیا کے سامنے مہنگا لباس اسر میک اپ اور اللہ کے سامنے ایسا لباس پہن کر کیسے کھڑی ہوگئیں"

"یہ مسلمانوں کا لباس نہیں ہے. اللہ ہدایت دے"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو ٹی وی میزبان فضا علی کی نماز پڑھتے ویڈیو دیکھ کر انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ویڈیو فضا علی کی بیٹی نے ماں کو نماز پڑھتے دیکھ کر اچانک بنائی اور بعد میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی۔ جس کے کچھ ہی دیر میں لوگوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا. صارفین کا کہنا تھا کہ فضا علی کو نماز پڑھتے ہوئے لمبی قمیض پہننی چاہیے تھی.

البتہ کچھ لوگوں نے فضا کی حمایت بھی کی. ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہے فضا علی کم سے کم فرض کی ادائیگی تو کررہی ہیں اور اللہ کی بارگاہ میں کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ تنقید کے بعد فضا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی یے اور اب مذکورہ ویڈیو کہیں بھی موجود نہیں ہے.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts