"گزشتہ ایک برس سے گھر والوں پر توجہ دینے کے لئے میں کام نہیں کررہی. میری ماں برسوں سے بیمار ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری کروائی ہے "
یہ کہنا ہے اداکارہ میرا کا جنھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زندگی کے حالات لکھتے ہوئے اپنی بیمار والدہ کی اسپتال میں لیٹے ہوئے ویڈیو بھی شئیر کردی ہے.
اگرچہ میرا نے والدہ کی بیماری کے بارے میں تو نہیں بتایا لیکن اپنی بہن کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اپنی زندگی میں اس وقت کافی مشکل وقت سے گزر رہی ہوں. اللہ تعالیٰ مجھے ایسا جیون ساتھی عطا کریں جس کے ساتھ میں اپنے دکھ، تکلیف، درد اور خوشیاں بانٹ سکوں"