امجد صابری کو قتل کروانے والا کہاں سے پکڑا گیا، تعلق کس پارٹی سے ہے؟

image

پاکستان کے مشہور قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم 7 سال بعد کراچی سے پکڑا گیا، گرفتار دہشت گرد نے 4 رینجرز اہلکاروں کے علاوہ صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا ، ملزم نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے مشہور قوال امجد صابری کا قتل کروایا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے تفتیش میں مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ 4 رینجرز اہلکاروں اور صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد نے جیل سے نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے اور یہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ 16 رمضان 22 جون 2016 کو تقریباً 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی اور سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

امجد صابری کے قتل کو 7 سات برس گزرنے کے بعد سی ٹی ڈی نے واقعہ کے اصل ملزم کا کھوج لگاکر گرفتار کیا ہے، ملزم کا تعلق کالعدم جہادی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.