“آپ اسٹیج پر آئیں۔۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھ پر یہ پیسے پھینکنے کے بجائے آپ انھیں کسی نیک مقصد کے لئے عطیہ کردیں
یہ الفاظ ہیں عوام کے دلوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کے جنھوں نے اپنے کنسرٹ کے درمیان پرفارمنس روک دی اور پیسے لٹانے والے مداح سے درخواست کی کہ وہ ایسا نہ کرے بلکہ اپنے پیسے کسی ضرورت مند کو عطیہ کردے۔
واضح رہے کہ کنسرٹ شمالی امریکا میں ہورہا تھا اور عاطف لائیو پرفارم کررہے تھے۔ البتہ شو کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگ عاطف اسلم کے رویے پر انھیں خوب سراہ رہے ہیں۔ اس سے قبل عاطف اسلم فلسطینی شہریوں کی امداد کے لئے بھی 15 ملین عطیہ کرچکے ہیں۔