بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ رجنی کانت نے سڑک پر آکر مداحوں کو حیران کردیا، وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، مداحوں کے دلچسپ تبصرے بھی شروع ہوگئے۔
رجنی کانت کے ہمشکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے،وائرل ہونے والی ویڈیو میں رجنی کانت کے ہمشکل شخص نے شارٹس اور شرٹ کے ساتھ چشمہ بھی پہنا ہوا ہے جسے دیکھ کر رجنی کانت کے مداح حیران رہ گئے۔
رجنی کانت کے ساتھ غیرمعمولی مشابہت رکھنے والا سدھاکر پربھو بھارتی ریاست کیرالہ میں چائے کا ایک ہوٹل چلاتا ہے اور حیران کن طور پر رجنی کانت سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے جس کی وجہ سے رجنی کانت کے مداح دھوکہ کھاگئے۔
یاد رہے کہ رجنی کانت کا تعلق تمل ناڈو ریاست سے ہے، ان کا جنم بنگلور میں ایک مراٹھا یندرے پاٹل خاندان میں ہوا، رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڑ ہے اور ان کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجابائی گائیکواڑ ہے۔
رجنی کانت نے بطور اداکار کیرئیر کا آغاز 1957 میں نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل سے کیا، جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے، جنہیں رجنی کانت اپنا گرو مانتے ہیں۔
رجنی کانت کے مخصوص اسٹائل اور بات چیت بولنے کا خاص انداز ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہیں، دیگر بھارتی علاقائی فلم انڈسٹریوں میں کام کرنے کے علاوہ وہ غیر ملکی کی فلموں میں بھی نظر آئے جن انگریزی فلمیں بھی شامل ہیں۔
رجنی کانت کو شیواجی فلم میں اداکاری کے لیے جب 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے تو وہ جیکی چین کے بعد ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے تھے، رجنی کانت کو 2000 میں ہندوستان کی حکومت نے فن کے شعبہ میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔