شادی کے گھر میں کروڑوں کی ڈکیتی.. واقعہ کراچی کے کس علاقے میں پیش آیا؟

image

شہر کراچی میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہیں لیکن ان واقعات کے بڑھنے سے عوام نہ تو سڑکوں پر محفوظ ہے نہ ہی گھروں میں۔ منگل کی شب کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گلستان ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو کروڑوں لے اڑے.

پولیس کے مطابق 25 ہزار امریکی ڈالرز ، 2 ہزار کینیڈین ڈالرز ، ایک ہزاریورو ، 12 طلائی چوڑیاں ، 9 طلائی سیٹ، 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور 8 لاکھ روپے نقدی چوری کی گئی جبکہ چوری کی گئی رقم اور طلائی زیورات کی کل مالیت ایک کروڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے یہ تمام چیزیں اس واردات میں چوری کی گئی ہیں۔ جبکہ جس گھر میں ڈاکہ پڑا وہ شادی کا گھر تھا اور اہل خانہ بارات لے کر شاہراہ فیصل کے شادی ہال گئے تھے. جب واپس آئے تو گھر کی حالت دیکھ کر ان کا سر چکرا گیا۔ گھر میں بیرون ملک سے آئے رشتے دار بھی ٹھہرے ہوئے تھے

سچل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی جس کے بعد ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا جب کہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ واردات میں کرائے کی گاڑی کا استعمال کیا گیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.