شادی کے 12 برس بعد پہلی بیٹی پیدا ہوئی۔۔ لوگ کہتے تھے کہ بیٹا ہونا چاہیے۔۔ عثمان پیرزادہ نے پہلی بار نجی زندگی کے راز بتادیے

image

"زندگی میں میری سب سے بڑی کامیابی میری دو بیٹیاں ہیں۔ ہماری شادی کے 12 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی اور بعد میں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ میں ہمیشہ سے دو بچے پیدا کرنا چاہتا تھا تاکہ ان کو صحیح طریقے سے تعلیم دے سکوں اور اللہ نے دو بچوں سے نوازا۔ ایسے لوگ بھی تھے جو کہتے تھے کہ بیٹا ہونا چاہیے لیکن میں نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ میری زندگی میں کسی چیز کی کمی ہے"

عثمان پیرزادہ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ہیں۔ وہ گزشتہ دہائیوں سے پاکستان کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمیشہ ہی بہترین کردار اور پرفارمنس دینے میں کامیاب رہے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ ان کی شادی ماضی کی مقبول ماڈل اور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے ہوئی تھی عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں مذاق رات میں بیٹیوں اور بیوی کے بارے میں پہلی بار کھل کر گفتگو کی

عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ انھیں سب سے پہلے ثمینہ نے خود پرپوز کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ملاقات راولپنڈی میں ہوئی تھی اور وہیں ثمینہ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اس سے شادی کریں گے۔ اس کے بعد ہماری دو سال بعد شادی ہوئی اور اب 48 سال سے ایک ساتھ ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts