گلوکار شہزاد رائے اپنی منفتد گلوکاری سے تو عوام کے دل جیت ہی چکے ہیں لیکن وہ ایک سماجی کارکن بھی ہیں. معاشرے میں لوگوں کو سہارا دینے کے لئے ان کے کئی ادارے کام کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ مختلف کیمیننز چلا کر سماجی مسائل پر بھی روشنی ڈالتے رہتے ہیں.
شہزاد رائے نے اپنے انسٹاگرام پر امریکی شہر نیویارک کے گٹر کے ڈھکن کی ایک ویڈیو بنائی ہے۔ دیکھیں
گلوکار نے ویڈیو بناتے ہوئے پیغام دیا کہ "چلتے چلتے گٹر کے ڈھکن پر میری نظر پڑگئی جو بھارت بنا رہا ہے۔ اگر امریکا کے گٹر کے ڈھکن بھی بھارت بنا رہا ہے تو سوچیں وہ اور کیا کیا بنا رہا ہوگا۔"