گریڈ 17 کے افسران کو مفت یونٹس کے بجائے ماہانہ ۔۔ بجلی کمپنی کے افسران کو مفت بجلی کے بجائے کتنی رقم ملے گی؟

image

بجلی کمپنی کے سرکاری افسران کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی فراہم کرنے کے بجائے اب رقم دینے کے معاملے پر کابینہ کی توانائی کمیٹی نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو مفت یونٹس کے بجائے رقم دینے کی سمری جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کمپنی کے 17 گریڈ کے افسران کو مفت یونٹس کے بجائے ماہانہ 15 ہزار 858 روپے اور گریڈ 18 کے افسر کو 21 ہزار 996 روپے دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ 37 ہزار 594، گریڈ 20 کے افسر کو 1100 یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 اور گریڈ 21 کے افسر کو مفت یونٹس کے بجائے ماہانہ 55 ہزار 536 روپے دینے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق جنکوز کے گریڈ 17 کے افسر کو ماہانہ 24 ہزار 570 روپے، گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 700 یونٹس کے بجائے 26 ہزار 460 روپے دینے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ مفت یونٹس کے بجائے 42 ہزار 720 روپے دینے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 اور جنکوز کے گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.