سشانت کی موت کے بعد 28 دن جیل میں رہنا پڑا۔۔ ریا چکرورتی نے قیدی خواتین سے کیا سیکھا؟ اداکارہ کا انکشاف

image

"جب کسی نے گناہ کو اس سوچ یا الزام کے ساتھ معاشرے سے الگ کر کے جیل میں ڈالا جاتا ہے تو انسان خود کو پہلے جتنا اچھا سمجھتا ہے وہ اسے ماننا چھوڑ دیتا ہے"

یہ کہنا ہے ھارتی اداکارہ اور وی جے ریا چکربورتی کا جنھوں نے اپنے ساتھی سشانت سنگھ کی اچانک اور چونکا دینے والی موت کے بعد انھیں نشہ فراہم کرنے کے الزام میں 28 دن جیل کاٹی

ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ وہ وقت ان کے لئے جہنم جیسا تھا۔ ان پر لگا الزام ثابت نہیں ہوا تھا اور جس جیل میں وہ بند تھیں وہاں ساری خواتین بے گناہ تھیں. کسی پر بھی جرم ثابت نہیں ہوا تھا اور وہاں انھوں نے جینے کا نیا ڈھنگ سیکھا.

ریا کہتی ہیں کہ ان قیدی عورتوں میں ایک قسم کی محبت اور دوبارہ ابھرنے کا جذبہ موجود تھا۔ وہ عورتیں چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشیاں تلاش کرلیتی تھیں اور انہیں جب بھی خوشیاں ملتیں وہ اسے چھوڑتی نہیں، انہیں معلوم تھا کہ ایک لمحے کو بھی کس طرح انجوائے کیا جاتا ہے اور یہ وہ خوش اور مطمئن لوگ تھے جن سے میں ملی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts