تھوڑا وقت نکال کر ابو کی مغفرت کے لیے دعا کریں ۔۔ معروف یوٹیوبر زید علی کے والد انتقال کرگئے

image

پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے ہیں. انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے والد کے آخری سفر کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اور والد کے ساتھ تصویر شئیر کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ اپنے والد کے بارے میں لکھا کہ آپ سب سے زیادہ محنتی شخص تھے، آپ نے اپنی تمام خوشیاں ہمارے لیے قربان کر دیں، آپ نے مجھے وہ شخص بنایا جو میں آج ہوں اور اس کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔‘ اگر میں آپ کی طرح صرف ایک فیصد بھی اچھے باپ کا کردار ادا کرسکتا ہوں، تو مجھے ایسا لگے گا جیسے میں نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔ اپنے مداحوں سے والد کی مغفرت کی دعا کرنے کے لیے کہا کہ تھوڑا سا وقت نکال کر میرے والد کے آخری سفر کی آسانی کے لیے دعا کریں۔

زید علی کی اہلیہ یمنی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ ’میرے سُسر کا انتقال ہو گیا ہے، وہ ایک بہترین والد ہونے کے ساتھ خیال رکھنے والے سسر اور ایک پیار کرنے والے دادا تھے، کاش ان کے پاس ایزیان کے ساتھ گزارنے کے لیے مزید وقت ہوتا، ان کی موجودگی ہمیشہ کے لیے یاد رہے گی۔‘

یمنیٰ نے مزید لکھا کہ مرحوم سسر کی نماز جنازہ کل دوپہر بعد نماز جمعہ یعنی (آج) کے بعد ادا کی جائے گی، ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں، اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts