پانچ برس بعد دپیکا اور رنویر کی شادی ایک مرتبہ پھر ’ٹاک آف دا ٹاؤن‘

image

بالی وُڈ کی سپرسٹار جوڑی دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کو تو پانچ برس کے قریب عرصہ ہونے والا ہے، تاہم دونوں ستاروں کی شادی ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پانچ برسوں بعد ایک مرتبہ پھر سے مشہور شو ’کافی وِد کرن‘ کے باعث ہیڈلائنز میں آچکی ہے۔

بالی وُڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی وِد کرن‘ کے آٹھویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے جس کی پہلی قسط میں دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ نے شرکت کی۔

اس سے قبل دونوں سپرسٹارز اس شو میں شرکت کر چکے ہیں، تاہم شادی کے بعد انہوں نے پہلی مرتبہ کافی وِد کرن میں شرکت کی ہے۔

کافی وِد کرن کی پہلی قسط میں کرن جوہر نے معروف جوڑے کی شادی کی ویڈیو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کی۔

ویڈیو میں دونوں ستاروں کی شادی کے خوب صورت اور تہواروں سے بھرپور مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دپیکا پاڈوکون کی مہندی کی تقریب کو بھی دکھایا گیا ہے جبکہ رنویر سنگھ کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کافی وِد کرن کی پہلی قسط میں یہ ویڈیو دکھانے کے بعد کرن جوہر جذباتی ہو جاتے ہیں۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ہوئی تھی۔

اس شادی میں اُن کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اس کے بعد دونوں سپرسٹارز نے بنگلورو اور ممبئی میں شادی کی استقبالیہ کی تقریب منعقد کی تھی۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون نے پہلی مرتبہ 2013 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ میں ایک ساتھ بڑے پردے پر کام کیا تھا۔

اس کے بعد دونوں سپرسٹارز ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts