"میں اور کبریٰ خان سے اپنی قریبی دوست ہیں ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے جیسا لوگ سمجھتے ہیں. یہ بات میں اپنے پچھلے انٹرویوز میں کئ بار بتا چکا ہوں۔ کبریٰ کے لئے گولی بھی کھا سکتا ہوں وہ میرے خاندان کا حصہ ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس طرح کے ہر اچھے رشتے کو شادی میں بدل دیا جائے، ہمارے درمیان بہترین دوستی ہے اور ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں. ہم نے کبھی ایک دوسرے سے شادی کا نہیں سوچا"
یہ کہنا ہے اداکار گوہر رشید کا جنھوں نے چند دن پہلے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے. اپنی اور کبری خان کی دوستی کو غلط رنگ دینے پر گوہر رشید کا کہنا تھا کہ
"لوگ ہمیں ایک ساتھ رشتے میں جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم دونوں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں۔ یہ بالی وڈ فلموں کا اثر ہے جس میں لڑکا لڑکی کی دوستی کا انجام ہمیشہ شادی دکھایا جاتا ہے البتہ حقیقت میں صرف اچھے دوست بھی ہوسکتے ہیں"
ڈراموں میں ہر لڑکی کا ناپسندیدہ دلہا بننے والے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو انھیں سمجھ سکے. پروفیشنل ہو اور خیال رکھنے والی بھی ہو۔