"اگر کسی عورت کی طلاق ہوجائے تو کبھی بھی اپنی زندگی یا دل کا حال مرد کولیگ یا غیر مرد سے نہ کہیں. اا وقت خواتین جذباتی طور پر کمزور ہوتی ہیں جس کا فائدہ مرد اٹھاتے ہیں. طلاق کے بعد عورت کی زندگی میں آنے والا دوسرا مرد سانپ ہوتا ہے"
یہ الفاظ ہیں نادیہ خان کے جنھوں نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے طلاق یافتہ خواتین کو چند مشورے دیے.
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ جذباتی ہو کر کسی کو اپنا غم بتاتی ہیں تو اسے سننے والا آپ کا فائدہ اٹھائے گا کیونکہ اس مشکل وقت میں جو مرد آپ کے پاس آئے گا وہ آپ کا فائدہ اٹھانا چاہے گا۔ اس قسم کے مرد سانپ ہوتے ہیں. عورتوں کو ایسے مردوں سے بچنا چاہیے اور اس کے لیے انہیں مضبوط ہونا چاہیے۔
کوئی بھی جذباتی تعلق ختم ہو تو خواتین سب سے پہلے مالی طور پر مستحکم بنیں اور اپنے پیروں پر کھڑی ہوں پھر کوئی تعلق بنائیں. عام طور پر عورتیں ایک رشتہ ٹوٹنے کے بعد سابق شوہر کو جلانے کے لیے دوسرا رشتہ فوراً تلاش کرتی ہیں اور بعد میں اس جلد بازی کا نتیجہ بھگتنا پڑتا ہے.
واضح رہے کہ پہلی شادی اور طلاق کے بعد نادیہ خان نے بھی کئی سالوں کے وقفے کے بعد دوسری شادی کی ہے اور اب خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں.