منال خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹا ہوا یا بیٹی اور کیا نام رکھا؟

image

مشہور اداکارہ منال خان اور محسن اکرام کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ کچھ دیر پہلے منال خان کے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی گئی کے منال خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

منال اور احسن کے ہاں بدھ کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پربچے کی پیدائش ہوئی جبکہ بچے کا نام محمد حسن اکرام رکھا گیا ہے۔ پوسٹ میں منال کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

منال خان کو ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کے موقع پر مشہور شخصیات جوڑے کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے بھی احسن، منال اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts