"میرا جسم میری مرضی کا مذاق بنا دیا ہے. مرد یہ کیوں نہیں سوچتے کہ جیسے ان کے جسم پر ان کی مرضی ہے ویسے ہی عورتوں کو بھی یہ خق ہونا چاہیئے. یہ حکم ضرور ہے کہ شوہر کی پکار پر بیوی جائے لیکن اس سے پہلے شوہر کے بھی کچھ فرائض ہیں. اگر ایک دن پہلے بیوی کو مارو گے تو وہ کیوں تمھارے پاس آئے گی"
یہ کہنا ہے فیصل قریشی کا جنھوں نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے بیوی پر ظلم کرنے والے مردوں کو خوب سنائی.
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ نکاح سے نہیں ڈیٹنگ سے خوش ہوتے ہیں۔ ایک مرد 4 عورتوں سے ڈیٹنگ کرے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے
فیصل قریشی نے کہا کہ ماہرہ خان نے شادی کی تو لوگوں نے اسے بھی برا بھلا کہا کہ دوسری شادی کررہی ہے. یہ جہالت ہے.
بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں نے بھارت جا کر وہاں کے اداکاروں کو ٹف ٹائم دیا ہے جبکہ وہ کافی منہ پھٹ ہیں اس لیے ان کے بھارتی مداح بھی ان سے ناراض رہتے ہیں.