مرنے سے پہلے ایک مرتبہ امی نے میری انگلی اپنے دانتوں میں دبا لی اور ۔۔ صباء فیصل اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں، آخری وقت کا کیا قصہ سنایا؟

image

سینیئر اداکارہ صبا فیصل اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے مارننگ شو میں رو پڑیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے میرے ماموں، میرے بھائی سب مجھے اتنے ہی عزیز ہیں جتنے میری والدہ کو تھے، میں ان سے منسلک رشتوں کو کبھی بھی دکھ نہیں پہنچ سکتی میں ان رشتوں کا احترام بالکل اسی طرح سے کرتی ہوں جس طرح ممی کرتی تھیں۔ ممی کو بھارتی ڈرامہ کہانی گھر گھر کی بہت پسند تھا۔ وہ اس وجہ سے اپنا ٹریٹمنٹ کروانے کے لیے باہر کے ملک نہیں جا رہی تھیں کہ کہیں میں ڈرامے کی کسی قسط کا کچھ حصہ دیکھنے سے رہ نہ جاؤں اور وہ یہ بات کسی کو نہیں بتاتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا جب ان کو کینسر ہوا اور معاملہ ہاتھ سے نکل رہا تھا میرے بھائی نے ان کو جرمنی بلانا چاہا تو صرف ڈرامے کی وجہ سے وہ وہاں جانے سے انکار کر رہی تھیں۔

میری ممی کو دماغ کا کینسر تھا ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ میں ممی کے دانت صاف کر رہی تھی کیونکہ وہ پان کھاتی تھیں تو دانت زیادہ خراب ہو جاتے تھے، ان کا منہ نہیں کھلتا تھا کہ برش کیا جاسکے تو میں نے اپنی انگلی میں تولیے کا ایک ٹکڑا باندھا اور کسی طرح ان کا منہ کھلوا کر دانت صاف کرنے لگی اس وقت ایسا ہوا کہ ان کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور جیسے ہی میں دانتوں کے درمیان سے انگلی نکالنے لگی ممی نے دانت بھینچ لیے،۔ 15 منٹ کے لیے میری انگلی ان کے دانتوں کے اندر ہی اٹکی رہی۔ سب نے کہا ممی آپ چھوڑ دیں صبا کی انگلی ہے مگر دماغ کام نہیں کر رہا تھا ان کا ، اور اس وجہ سے میری انگلی پر آج بھی نشانات ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts