منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ابھی تک منال خان کی کوئی جھلک سامنے نہ آئی لیکن احسن نے کل اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک خوبصورت جذباتی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:
"
اللہ کے فضل و کرم سے ایک پیارے سے بیٹے کا باپ بن چکا ہوں، میں نے اس بچے کو اپنی زندگی میں حاصل کرنے کے لیے بہت انتظار کیا ہے اور اب یہ صحیح وقت ہے جو میں نے اس کو حاصل کرلیا۔ محمد حسن اکرام آپ کے ڈیڈی آپ سے بہت محبت کرتے ہیں، میری زندگی اب سے آپ کی ہوگئی، میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آپ کو سہارا دوں گا، کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا، میں ایک باپ سے زیادہ آپ کے ساتھ دوستوں کی طرح رہوں گا۔
''
احسن نے اپنی بیگم منال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ منال آپ نے ابھی تک مجھے جتنے بھی تحفے دیے ان میں سب سے خوبصورت اور قیمتی ہمارا پیارا بیٹا حسن ہے، آپ نے میری زندگی مکمل کردی!