کیا ندا یاسر مارننگ شو چھوڑنے والی ہیں.. کون سا کاروبار شروع کرنا چاہتی ہیں؟ خود بتا دیا

image

"آج کل پڑھائی دوبارہ شروع کردی ہے۔ فیشن کا کورس کررہی ہوں اور بھی کئی چھوٹے موٹے کورسز کروں گی تاکہ جلد سے جلد اپنا کاروبار شروع کرسکوں"

یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کا جنھوں نے مذاق رات میں میں اپنی بہن کے ساتھ شرکت کی اور مستقبل کے پلانز سے بھی دیکھنے والوں کو آگاہ کیا.

واضح رہے کہ ندا یاسر اپنا پہلا پیار اداکاری کو قرار دیتی ہیں لیکن گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے انھوں نے اداکاری ترک کر کے مارننگ شوز کی میزبانی کو ترجیح دی. اس سے قبل ڈاکٹر شائستہ بھی مارننگ شو ترک کر کے اپنا کاروبار جما چکی ہیں جس کی وجہ سے ندا کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی کاروبار سیٹ ہونے کے بعد میزبانی کو خیر باد کہہ دیں گی

شو میں ندا کا کہنا تھا کہ ان کو جرمن زبان بھی آتی ہے کیونکہ ان کا بچپن وہاں بھی گزرا ہے اور ان کا ننھیال جرمنی میں ہے.

ندا نے بتایا کہ غلطیاں کرنے کا ان کا ہنر خاندانی ہے کیونکہ اس سے پہلے گھر والے ان کی پھوپھو کا ذکر کرتے تھے اب نئی جنریشن کی پھو پھو وہ خود ہیں. جیسی وہ ہیں لوگوں کو پتا چل گیا ہے وہ فیک نہیں ہیں.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts