“ ہماری بیٹی ایک چھوٹا سا معجزہ ہے اور اللّٰہ کی طرف سے تحفہ ہے جس نے ہماری زندگیوں کو بے انتہا محبت اور خوشی سے بھر دیا ہے“
یہ کہنا ہے سابق اداکارہ اور اسلام کے لئے شوبز کو خیر باد کہنے والی انعم فیاض کا جن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انعم فیاض نے اس موقع پر اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ جبکہ انسٹاگرام پر اپنے اور بچی کے ہاتھوں کی پیاری سی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
انعم فیاض نے کہا کہ ہم خوشی سے بھرپور دلوں کے ساتھ اپنی بیٹی کو دنیا سے متعارف کروا رہے ہیں۔ واضح رپے کہ انعم فیاض کا ایک بیٹا بھی ہے۔ پوسٹ کے نیچے مداح انعم اور ان کے خاندان کو دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔