"یہ حیرت انگیز ہے کہ رات کے اس وقت بھی اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگ مجھے مبارکباد دینے آئے۔ میں تو صرف ایک اداکار ہوں، کسی اور چیز سے مجھے اتنی خوشی نہیں ہوتی، لیکن میں آپ کو لطف اندوز کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں خواب میں بھی آپ کی محبت کے زیر اثر رہتا ہوں ، میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ مجھے خود کو اینٹرٹین کرنے کا موقع دیتے ہیں صبح ملاقات ہوگی"
یہ کہنا ہے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا جنھوں نے گزشتہ روز اپنی 58 ویں سالگرہ منائی. شاہ رخ کے ممبئی کے شاندار محل نما بنگلے "منت" پر آدھی رات کو ہی مداحوں کا تانتا بندھ گیا تھا جس کی وجہ سے انھوں نے باہر آکر مداحوں سے مبارکباد وصول کی
البتہ شاہ رخ خان کے مداحوں میں 30 افراد کے موبائل فونز چوری ہونے کے افسوسناک واقعات بھی سامنے آئے جس کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے