عورت حیا دار اور ڈھکی چھپی اچھی لگتی ہے۔۔ جاوید شیخ نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگانے والیوں کو کھری کھری سنا دیں

image

"میں میرا جسم میری مرضی کے نعرے کے خلاف ہوں. میرے خیال سے لڑکیوں کا یہ کہنا بھی زیب نہیں دیتا کہ میرا جسم میری مرضی میں جو چاہے کروں. لڑکی کا اپنا طور طریقہ ہوتا ہے. یہ اسلامی معاشرہ ہے آپ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی ہو آپ یہ بات کیسے کہہ سکتی ہو. میں اس بات سے قطعی متفق نہیں ہوں"

یہ کہنا ہے پاکستان کے سینیر اداکار جاوید شیخ کا جنھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے عورت مارچ کے مشہور زمانہ سلوگنز پر کڑی تنقید کی. ان کا کہنا تھا کہ مسلمان لڑکیوں کو اسلامی طرز پر چلنا چاہیے کا کہ دوسرے معاشروں کی سوچ سے متاثر ہر کر ان کا رہن سہن اپنائیں.

واضح رہے کہ جاوید شیخ نے پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر دوسری شادی اس دور کی مشہور اداکارہ سلمیٰ آغا سے کی تھی جو صرف دو برس تک چل سکی. اس کے بعد بھی کئی خواتین اداکاراؤں سے ان کی دوستی کے چرچے رہے جبکہ ان کی صاحبزادی مومل شیخ بھی اداکاری کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts